تحریک انصاف کی 2 نومبرکےدھرنےکو کامیاب بنانے کیلئے رابطہ مہم تیز

اپ ڈیٹ 20 اکتوبر 2016 11:08am
عمران خان پہلے مرحلے میں آج فیصل آباد جائیں گے - فائل فوٹو عمران خان پہلے مرحلے میں آج فیصل آباد جائیں گے - فائل فوٹو

اسلام آباد:تحریک انصاف نے 2نومبر کے دھرنےکوکامیاب بنانے کیلئے رابطہ مہم تیزکردی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 2نومبر کو اسلام آباد میں حکومت مخالف دھرنا میں عوام کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کو یقینی بنانے کیلئے آج سے رابطہ مہم شروع کررہے ہیں۔

عمران خان پہلے مرحلے میں آج فیصل آباد جائیں گے،عمران خان کل پشاوراور23اکتوبرکو ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کریں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف25اکتوبرکوایبٹ آباد میں عوام کو دھرنے میں شرکت کی دعوت دیں گے۔