پاناما لیکس کیس، پی ٹی آئی کا احتجاج بے معنی قرار
File Photoاسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاناما لیکس پر کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی کا احتجاج بے معنی ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ہے ، جس میں انہوں نے پی ٹی آئی چیف عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
پریس کانفرنس میں طارق فضل چوہدری کا کہناتھا کہ تحریک انصاف پاناما لیکس کو سپریم کورٹ میں لیکر گئی ہے اور اب پی ٹی آئی کو احتجاج سے پہلے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیئے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ عدالت میں سماعت کے دوران پی ٹی آئی کا احتجاج غیر ضروری ہے کیونکہ عدالت عظمی نے معاملے کی جانچ کا آغاز کردیاہے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما لیکس پر سماعت شروع کرنے کو قابل تحسین قرار دیا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس پر کیس کا آغاز حکومت کو قانون کی پاسداری پر پابند کرنے کی طرف پہلا قدم ہے۔
اس سے قبل عدالت عظمیٰ میں پاناما لیکس سے متعلق پٹیشن کی سماعت کی ۔ سماعت کے بعد عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔ پٹیشن میں عدالت سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پاناما لیکس میں نام منظر عام پر آنے پر نواز شریف کو وزارت عظمی سے نااہل قرار دے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔