بھارتی فوج کی ایک بارپھرایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ
پاک فوج کی جانب سے بھرپورجواب دیا گیا - فائل فوٹوراولپنڈی:بھارتی فوج نے ایک بار پھرلائن آف کنٹرول پربلا اشتعال فائرنگ کی،پاک فوج کی جانب سے بھرپورجواب دیا گیا۔
بھارتی بارڈر فورسسز نے ایک بارپھر کنٹرول لائن کی خلاف وزری کرتے ہوئے سماہنی اوربھنڈالہ سیکٹرپراپنی گنوں کے منہ کھول دیئے۔
وقفے وقفے سے بلا اشتعال فائرنگ کرکے سرحدی آبادی کو نشانہ بنارہا ہے، جس کا منہ توڑ جواب پاک فوج کی جانب سے دیا جارہا ہے۔
فائرنگ کا سلسلہ صبح پانچ بجے سے اب تک جاری ہے،بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہریوں میں خوف وہراس پیدا ہونے سے گھروں تک محصورہ ہوکررہ گئے ہیں۔
مقبول ترین












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔