جہلم میں کچی شراب پینے سے 10افراد ہلاک
فائل فوٹوجہلم :جہلم میں کچی شراب پینے سے 10افراد ہلاک جبکہ متعدد کی حالت غیر ہوگئی۔
پولیس کے مطابق، کچی شراب پی کر ہلاکتوں کا واقعہ جہلم کی کرسچن کالونی میں پیش آیا جہاں شادی کی ایک تقریب میں رات گئے درجنوں افراد نے کچی شراب پی۔
جس کے کچھ دیر بعد ہی تمام افراد کی حالت غیر ہوگئی، متاثرہ افراد کو ڈبل ون ڈبل ٹو کے ذریعے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ڈاکٹروں نے متاثرہ افراد میں سے 2 کی حالت کوتشویشناک قرار دیا ہے،5 افراد کو راولپنڈی ریفرکردیا گیا ہے ۔
مقبول ترین












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔