پاناما پیپرز:سپریم کورٹ کا درخواستوں کی سماعت کیلئے5رکنی لارجر بینچ تشکیل
چیف جسٹس کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بینچ یکم نومبر کو سماعت کرے گا - فائل فوٹواسلام آباد:سپریم کورٹ نے پاناما پیپرز کی تحقیقات کیلئے درخواستوں کی سماعت کیلئے 5رکنی لارجربینچ تشکیل دے دیا ہے۔
چیف جسٹس انورظہیرجمالی کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بینچ یکم نومبر کو سماعت کرے گا۔5رکنی لارجر بینچ میں چیف جسٹس انور ظہیر جمالی ،جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس امیر ہانی مسلم،جسٹس عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الحسن شامل ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی اور پاناما پیپرز کی مکمل تحقیقات کیلئے 6 درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔
عدالت نے گزشتہ سماعت پر وزیر اعظم سمیت فریقین کو نوٹس جاری کئے تھے۔
مقبول ترین












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔