دو تاریخ کو سونامی بہا کر لے جائیگا، عمران خان
File Photoراولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کا احتساب ہر صورت ہوگا جبکہ اب سونامی حکومت کو بہا کر لے جائیگا۔
بنی گالا کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیف نے کہا کہ کنٹینر لگاکر راستے بند کیے گئے لیکن دو تاریخ کو سونامی بہا کر لے جائیگا۔
انہوں نے وزیراعظم نواز شریف سے بھی سوال پوچھا کہ ملک میں بادشاہت ہے یا جمہوریت ؟ عمران خان نے ایک مرتبہ پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ نواز شریف کا احتساب ہر صورت ہوگا۔
عمران خان نے اعلان کیا کہ وہ یکم نومبر کو سپریم کورٹ جارہے ہیں۔ اس موقعے پر انہوں نے سوال بھی اٹھایا کہ کیا قانون صرف ہمارے لئے ہے، جبکہ آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں۔
پی ٹی آئی کارکنان پر حکومتی کریک ڈاون اور انکی گرفتاری سے متعلق عمران خان نے کہا کہ اسد عمر اور دیگر رہنما انکی رہائی کیلئے گئے ہیں۔
دوسری جانب لیگی رہنماوں کی جانب سے بھی عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان سمجھے فری ہینڈ ملے گالیکن اب ایسا ممکن نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
http://www.dailymotion.com/video/x4zjkuw











اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔