راولپنڈی میں صورتحال معمول پر آگئی
فائل فوٹوراولپنڈی:راولپنڈی میں صورتحال معمول پر آگئی ،کمیٹی چوک اور لال حویلی کے اطراف کی سڑکوں پر رکھے گئے کنٹینر پولیس نے ہٹا دیے جبکہ بنی گالہ میں کارکنوں کیلئے بستروں اورٹینٹوں کا بھی انتظام کرلیا گیا۔
راولپنڈی میں رات گئے پولیس نے لال حویلی اور کمیٹی چوک کے اطراف کی سڑکوں پر رکھے گئے کنٹینر ہٹا دیے،رکاوٹیں دور ہونے کے بعد ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔
دوسری جانب بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان کارکنوں کیلئے ٹینٹ اوربستروں کی دوگاڑیاں لےکر پہنچیں ہیں،تاکہ کارکن رات کوتازہ دم ہوسکیں۔
اس علاوہ کارکنوں کے طعام کیلئے ایک تندوربھی بنی گالہ میں پہنچایا گیا ہے،پولیس کی نفری بھی موقعے پر موجود ہے۔
مقبول ترین











اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔