پنجاب:سی ٹی ڈی کی کارروائی،5 دہشت گرد ہلاک

شائع 29 اکتوبر 2016 06:15am
فائل فوٹو فائل فوٹو

گوجرانوالہ:سی ٹی ڈی پنجاب کی گوجرانوالہ میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 5 مبینہ دہشت گرد مارے گئے  اور3 فرار ہوگئے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ میں 8 دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر صدر کے علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر  چھاپہ مارا۔

دہشت گردوں کو ہتھیار ڈالنے کی وارننگ دی گئی مگر انہوں نے فائرنگ شروع کردی،جوابی فائرنگ میں 5دہشت گرد مارے گئے جبکہ تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 3 دہشت گرد فرار ہوگئے۔

 جائے وقوعہ سے دو دستی بم ، بارودی مواد، ایک کلاشنکوف، دو پستول اور ایک 44 بور کی بندوق برآمد کرلی گئی،محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق ہلاک اور فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔