انتظامیہ نے بنی گالہ کا محاصرہ کررکھا ہے،جہانگیر ترین
فائل فوٹواسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیرترین اور چوہدری سرورکا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے بنی گالہ کا محاصرہ کررکھا ہے ، راستے کھلوانا عدالت کا امتحان ہے ،ہراساں ہونےوالے نہیں رکاوٹوں کا مقابلہ کریں گے۔
تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیرترین اورچوہدری سرورنے بنی گالہ کے باہرانتظامات کاجائزہ لیا ، جس کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے جہانگیرترین نے کہاکہ حکومت نے کس قانون کے تحت بنی گالہ کا محاصرہ کررکھا ہے عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں۔
جہانگیرترین نے انتظامیہ پرتنقید کرتےہوئے کہاکہ عوامی شاہراہوں کو بھی بند کردیا گیا ہے خیبرپختونخوا کا پاکستان سے رابطہ کاٹ دیا گیا ہے ۔
چوہدری سرورنے کارکنوں کی گرفتاری کو غیرقانونی قراردیا اورکہاکہ کارکنان کوہراساں کیا جارہاہے ، رکاوٹوں کا مقابلہ کریں گے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا تھاکہ حکومت ہزاروں کارکنوں سے خوفزدہ ہے 2نومبرکو10 لاکھ افراد کی آمد پر کیا ہوگا۔











اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔