پولیس اہلکار انتقامی آلہ کار نہ بنیں، عمران خان
File Photoبنی گالہ :تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہےکہ ان کے احتجاج سے ہی وزیراعظم نواز شریف متحرک ہو کر ترقیاتی منصوبے لانے پر مجبور ہوئے ، پولیس اہلکار انتقامی آکہ کار نہ بنیں ۔
بنی گالہ ، اسلام آباد میں بظاہر محصور عمران خان دن بھر وقفے وقفے سے باہر نکلتے رہے، دوپہر کو بھی آئے اور میڈیا کو بریفنگ دے ڈالی۔ ان کا کہنا تھاکہ ممکنہ سیاسی لاک ڈاؤن کیخلاف حکم دینے والے جسٹس شوکت صدیقی کو ریاست کے انتقامی اقدام کیوں نظر نہیں آرہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی شیلنگ سے بچہ مرگیا، کنٹینرز لگ گئے، کارکن دھر لیئے گئے، سب اقدام یکطرفہ ہیں۔
کپتان کا کہنا تھا کہ یہ پی ٹی آئی کا دباؤ ہی ہے کہ نوازشریف اپنی جماعت والوں سے ملنے پر مجبور ہوئے، ایک ہزار ارب کے منصوبے لارہے ہیں، پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کرنے والے پولیس عہدے دار ، انتقامی آلہ کار نہ بنیں۔
عمران خان نے سیکیورٹی لیک خبر کا ایشو اٹھایا اور وزیراعظم کو پھر سیکیورٹی رسک قراردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ مذاق بنادی گئی ہے، وہاں ایک طرف نوازشریف اور دوسری طرف ڈبل شاہ بیٹھے ہیں۔











اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔