کراچی:سی ٹی ڈی کی کارروائی،ایک ملزم ہلاک، 8افراد گرفتار
فائل فوٹوکراچی:کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی )نے کارروائی کے دوران ایک ملزم کو ہلاک کردیا۔
رینجرز نے شاہ فیصل کالونی اور گلشن اقبال کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران 8افراد کو حراست میں لے لیا ۔
سی ٹی ڈی پولیس نے باغ کورنگی کے قریب جرائم پیشہ افراد کی اطلاع پر کارروائی کی، اس دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی ، جوابی فائرنگ میں ایک ملزم زخمی جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، بعد ازاں اسپتال میں زخمی ملزم دم توڑ گیا ۔
پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت 35 سالہ شیرا کے نام سے ہوئی جو ڈکیتوں میں ملوث ہے ۔
دوسری جانب جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز نے شاہ فیصل کالونی اور اطراف میں سرچ آپریشن کیا ، اس دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی ۔
رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔
گلشن اقبال تیرہ ڈی کے علاقے بلوچ گوٹھ میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے کارکن سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔