ایم کیوایم پاکستان نے تمام تنظیمی عہدے تحلیل کردیئے

اپ ڈیٹ 31 اکتوبر 2016 06:25am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے تمام تنظیمی عہدے تحلیل کردیئے۔

ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے انٹراپارٹی الیکشن کیلئے پولنگ پی آئی بی میں قائم پارٹی کےعارضی مرکزمیں ہوگی ۔ جو دوپہر2بجے سے شام 6بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

 ملک بھر سے آئے ہوئے ذمہ داران اورکارکنان ووٹ کے ذریعے رابطہ کمیٹی اورسینٹرل ایگزیکٹو کونسل کےانچارج واراکین کا انتخاب کریں گے۔