ڈائریکٹرایف آئی اے سندھ شاہدحیات پھیپڑوں کے عارضے میں مبتلا
تشویشناک حالت میں نیروبی کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا - فائل فوٹونیروبی:ڈائریکٹرایف آئی اے سندھ شاہدحیات پھیپڑوں کے عارضے میں مبتلا ہوگئے،انھیں تشویشناک حالت میں نیروبی کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا ۔
سابق ایڈیشنل آئی جی کراچی اورڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات ان دنوں اسٹاف کالج کورس کےسلسلے میں کینیا کے دورے پرہیں۔
دورے کے دوران انہیں نمونیا کی شکایت ہوئی جو بگڑ گئی اور انھیں پھیھڑوں کاعارضہ لاحق ہوگیا۔
حالت بگڑنے کی وجہ سے انہیں آغا خان یونیورسٹی اسپتال نیروبی میں منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق انکی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔