بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، ایک شہری شہید
File Photoمظفرآباد:بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے باعث نکیال سیکٹر پر ایک شہری شہید ہوگیا۔بھارتی فوج کی جانب سے جارحانہ عزائم کا ارتکاب جاری ہے توپاک فوج بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی چوکیوں کونشانہ بنا رہی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پرکیل، نکیال اورجندروٹ سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔
بھارتی فوج نے ایک بارپھر بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سویلین آبادی کو نشانہ بنایا، پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا اوربھارتی فوجی چوکیوں کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنایا، دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نکیال سیکٹر پر بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہوگیا۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔