گرفتارارکان پارلیمنٹ کی فوری رہائی کا مطالبہ
File Photoاسلام آباد:اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ارکان پارلیمنٹ کی گرفتاری کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے انھیں فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کردیا۔
اپنے ایک بیان میں اپوزیشن لیڈرنے کہا کہ خیبرپختونخوا کا راستہ روک کرخطرناک کھیل کھیلا جارہا ہے۔ارکان پارلیمنٹ کی گرفتاری سے پہلے اسپیکریاچیئرمین سینیٹ کی اجازت ضروری ہوتی ہے۔لیکن حکومت تمام ضابطوں کو بالائے طاق رکھ کرہٹ دھرمی سے کام لے رہی ہے۔
خورشید شاہ نے مزید کہا کہ کنٹینررکھ کرعوام کی آمد و رفت کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔یہ سب کس قانون کے تحت ہورہاہے۔
http://www.dailymotion.com/video/x4zzp5c
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔