اسلام آبادکےریڈزون میں ناخوشگوار واقعےسے نمٹنےکیلئے کنٹینرزنصب

شائع 01 نومبر 2016 05:49am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں کسی بھی ناخوشگوارواقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس کی نفری کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پرکنٹینرزبھی لگا دیئے گئے ہیں۔

تحریک انصاف کے 2نومبرکو وفاقی دارالحکومت کو لاک ڈاؤن کرنے کے اعلان کے بعد جہاں جڑواں شہروں میں کنٹینرزکے ساتھ ساتھ سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

اسلام آباد کے سرینا چوک، ڈی چوک،نادرہ چوک اورمختلف مقامات میں کنٹینرزلگا دیئے گئے ہیں۔

ریڈ زون جانے والے تمام راستوں کوسیل بھی کیا جا سکتا ہے،اسلام آباد کے تمام داخلی راستوں پرپولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے۔

جبکہ دوسری جانب عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ جانےوالے تمام راستوں پررکھے گئے بلاکس کوکارکنوں ہٹا دیا۔

جوانتظامیہ نے عمران خان کی رہائش گاہ کو جانےوالے تمام راستوں پربلاکس رکھے تھے۔