جنوبی وزیرستان:فورسز پردستی بم حملہ، میجر عمران شہید
فائل فوٹووانا:جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران شرپسندوں نے سیکیورٹی فورسز پر دستی بم سےحملہ کردیا، حملے میں میجر عمران شہید جبکہ 6سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ،جنوبی وزیرستان کے علاقے رستم بازار میں سیکیورٹی اہلکار مشکوک افراد کے خلاف سرچ آپرشن کررہے تھے کہ وہاں پہلے سے موجود شرپسندوں نے دستی بم حملہ کردیا۔
دھماکے میں زخمی ہونے والے جوانوں کو طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اس دوران 2مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔