پی ٹی آئی کے 'یوم تشکر' کی تیاریاں مکمل
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اللہ نے ہمیں بڑی کامیابی سے نوازا ہے،جو انقلاب لانا چاہتے تھے اس کی شروعات ہو گئی ہے۔/فائل فوٹواسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے گزشتہ روز سپریم کورٹ کی سماعت کے بعد اسلام آبالاک ڈاؤن کرنے کی کال واپس لیتےہوئے 'یوم تشکر' منانے کا اعلان کردیا تھا۔
ا عمران خان بنی گالا سے اسلام آباد پریڈ گراونڈ پہنچے اور یوم تشکر جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اسٹیج بھی سجایا جا چکا ہے، اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ ظلم کا سورج غروب ہو چکا اور اب نئی صبح طلوع ہو گی۔
چیئرمین تحریک انصاف نے گزشتہ روز کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے ہمیں بڑی کامیابی سے نوازا ہے،جو انقلاب لانا چاہتے تھے اس کی شروعات ہو گئی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پرویز خٹک اور کارکنوں نے دس گھنٹے تک شیلنگ اور پولیس کے تشدد کا مقابلہ کیا ہم انہیں خراج تحسین پیش کریں گے۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ظلم کا سورج غروب ہورہا ہے اور دو نومبر کوایک نئی صبح طلوع ہوگی کارکنان جشن کی تیاریاں کریں۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔