شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،9 ”دہشت گرد“ ہلاک،5فرار

شائع 02 نومبر 2016 06:20am
 دہشت گردوں سے 4 کلاشنکوفیں،6 کلو بارود اور مسروقہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد - فائل فوٹو دہشت گردوں سے 4 کلاشنکوفیں،6 کلو بارود اور مسروقہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد - فائل فوٹو

شیخوپورہ :شیخوپورہ میں پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی ) نے ایک کارروائی کے دوران 9”دہشت گردوں “کو ہلاک کردیا ۔

سی ٹی ڈی کے  اہلکاروں نے شیخوپورہ کے علاقے خیرپور ملیاں میں دہشت گردوں کی موجودگی اطلاع پر  چھاپہ مارا،گرفتاری سے بچنے کیلئے دہشت گردوں نے فائرنگ کردی،جوابی فائرنگ سے 9دہشت گرد موقعے پر مارے گئے جبکہ ان کے 5 ساتھی فرار ہوگئے۔

مارے گئے دہشت گردوں سے 4 کلاشنکوفیں،6 کلو بارود اور مسروقہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلی گئی  ہیں۔

دہشت گردوں کے قبضے سے نقشے بھی برآمد ہوئے ہیں،ہلاک اور فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے۔