گڈانی شپ بریکنگ یارڈ آتشزدگی:جاں بحق افراد کی تعداد18ہوگئی

اپ ڈیٹ 02 نومبر 2016 08:54am
جہازمیں لگنے والی آگ پر24گھنٹے بعد بھی قابونہیں پایا جاسکا - فائل فوٹو جہازمیں لگنے والی آگ پر24گھنٹے بعد بھی قابونہیں پایا جاسکا - فائل فوٹو

حب:گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں بحری جہاز آتشزدگی واقعے میں  جاں بحق مزدوروں کی تعداد 18ہوگئی ہے جبکہ 56سے زائد مزدور زخمی ہیں۔

گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ناکارہ جہازمیں کٹائی کے دوران لگنے والی آگ پر24گھنٹے بعد بھی قابونہیں پایا جاسکا ۔

حادثے میں زخمی مزدوروں کا کہنا ہے کہ آگ جہاز کے نچلے حصے میں لگی جس نے پورے بحری جہازکواپنی لپیٹ میں لے لیا۔

حادثے میں زخمی ہونے والے بیشر افراد کو ایدھی ایمبولینسزکے ذریعے کراچی منتقل کردیا گیا ہے  بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

حادثے میں جاں بحق افراد کی غائبانہ نمازجنازہ گڈانی شپ بریکنگ کےقریب واقع میدان میں ادا کی گئی ۔

ایدھی کے 100سے زائد رضا کاروں نے 2 کشتیوں کی مدد سے دوبارہ ریسکیوآپریشن شروع کردیا ہے ۔

 کراچی سے بم ڈسپوزل کی ٹیمیں بھی جائے حادثہ پرپہنچ گئی ہیں جودھماکے کا جائزہ لے گی ۔

ذرائع کے مطابق ،گڈانی شپ بریکنگ پرگزشتہ 2 سال سے کوئی بھی کیمیکل انسپکٹرتعینات نہیں ہے ۔

جائے حادثہ پرجاں بحق افراد کے اہلخانہ بھی پہنچ گئے ہیں جواپنے پیاروں کی لاشیں تلاش کررہے ہیں ۔

http://www.dailymotion.com/video/x509p9j