وزیراعظم نااہلی ریفرنس:سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک کارروائی روک دی گئی
فائل فوٹواسلام آباد:وزیراعظم نااہلی ریفرنس میں الیکشن کمیشن نے کارروائی روک دی گئی،چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس پر سپریم کورٹ کاحکم آنے تک کارروائی روکی گئی ہے۔
سپریم کورٹ کا حکم آنے تک وزیراعظم نااہلی ریفرنس میں الیکشن کمیشن نے کارروائی روک دی، فیصلہ سنانے سے قبل چیف الیکشن کمشنر نے فریقین سے اس حوالےسے رائے طلب کی تھی۔
سماعت کے دوران وزیراعظم کے وکیل سلمان بٹ نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی تھی کہ پاناما لیکس کے معاملے پرسپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کا انتظارکرے۔
جبکہ پیپلزپارٹی رہنما لطیف کھوسہ نے کہاکہ ہم سپریم کورٹ میں زیرسماعت کیس میں فریق ہی نہیں ہیں،الیکشن کمیشن پرکوئی قدغن نہیں جبکہ پی ٹی آئی رہنما حامد خان نے بھی لطیف کھوسہ کے دلائل کی حمایت کی تھی۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔