دفترخارجہ نے انڈین ہائی کمیشن میں خفیہ ایجنٹس کی تفصیلات جاری کر دیں
فائل فوٹواسلام آباد:دفترخارجہ نے انڈین ہائی کمیشن میں خفیہ ایجنٹس کی تفصیلات جاری کر دیں۔
ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے ہفتہ واربریفنگ میں بتایا کہ اسلام آباد میں انڈین ہائی کمیشن میں 8 رکنی انٹیلی جنس گینگ کام کررہاتھا۔
را کی گینگ کی سربراہی راجیش کمار اگنی ہوتری جبکہ انڈین انٹیلی جنس بیورو کے گینگ کی سربراہی بلبیر سنگھ کررہا تھا اس گینگ کا مقصد پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دینا، سی پیک کو سبوتاژ کرنا، پاک افغان تعلقات کو خراب کرنا، کشمیر کاز کو نقصان پہنچانا اورتحریک طالبان کے دھڑوں کی سرپرستی کرنا شامل ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ ویانا کنونشن کے تحت پاکستان سفارت کاروں کو ہراساں یا گرفتار نہیں کرتا۔ بھارت کی طرف سے پاکستان کے 6 سفارت کاروں کو ہراساں کرنے کی ہم مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے ایل او سی پربھارتی افواج کی فائرنگ کی شدید مذمت کی اور کہا کہ سیزفائرکی خلاف ورزی کرکےبھارت شہری آبادیوں کونشانہ بنارہاہے۔گزشتہ4ماہ سےکشمیرانسانی حقوق کی خلاف ورزی جاری ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارت سے بامعنی اور نتیجہ سے مذاکرات چاہتاہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔