پانامہ لیکس کا ایشو، ایک خاندان کی کرپشن کا معاملہ ہے، عمران خان
File Photoاسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کا ایشو ایک خاندان کی کرپشن کا معاملہ ہے ۔
سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انہیں عدالت کی کارروائی سے خوشی ہوئی ہے، انہیں پتہ نہیں تھا کہ سپریم کورٹ میں ایسا ہو جائے گا، سات ماہ سے پانامہ لیکس کی باتیں ہورہی ہیں لیکن سپریم کورٹ کے حکم کے بعد نوازشریف کے تینوں بچوں کے جواب دائرنہیں کرایا گیا۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ نوازشریف کے درباریوں نے کہا تھا کہ وہ اس معاملے میں عدالتی کارروائی پرسوال نہیں اٹھائیں گے لیکن آج اٹارنی جنرل کے ذریعے چیلنج کیا گیا ۔ جسے عدالت نے مسترد کردیا ۔
عمران خان نے کہا کہ پاناما لیکس کا معاملہ ایک خاندان کی کرپشن کا کیس ہے ۔ اٹارنی جنرل پاکستان کےملازم ہیں کسی خاندان کے نہیں ۔ اٹارنی جنرل قوم کے پیسوں سے تنخواہ لیتا ہے۔ اٹارنی جنرل کو کس نے اجازت دی کی کرپٹ خاندان کا کیس لڑے ۔
عمران خان نے کہا کہ کسی ملک میں وزیراعظم اخلاقی قوت سے حکومت کرتا ہے ۔ نوازشریف کے پاس کوئی قوت نہیں رہی ۔ حکومت دستاویزات میں گڑبڑکررہی ہے، نیب اورایف آئی اے نے جعلی دستاویزات جمع کروائی ہیں ۔ کیس چلے گا تو معلوم ہوگا کہ ہم انتشار پھیلا رہے تھے یا نہیں۔ ہم نے نہیں حکومت نے قوم کو پریشان کیا ہے۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔