کراچی:مبینہ پولیس مقابلےمیں1 ملزم ہلاک ،2فرار

اپ ڈیٹ 04 نومبر 2016 08:00am
ہلاک ہونے والے ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا - فائل فوٹو ہلاک ہونے والے ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا - فائل فوٹو

کراچی:کراچی کے علاقے کیماڑی جیکسن میں مبینہ پولیس مقابلے میں 1ملزم ہلاک اور 2فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ،رات گئے کراچی کے علاقے کیماڑی جیکسن میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

 پولیس ذرائع کے مطابق ،ہلاک ڈاکو جرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا، ہلاک ہونے والے ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

گزری کے علاقے میں ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 50 سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ۔

ذرائع کے مطابق  ،پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں آج صبح عدالت میں پیش کیا جائے گیا جبکہ پولیس نے 40 موٹرسائیکلیں بھی قبضے میں لے لیں ہیں۔

ادھر ملیرشادمان کالونی میں شادی کی تقریب میں زہریلی مٹھائی کھانے سے 7 افراد کی حالت غیر ہوگئی،جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔