پنجاب کے مختلف اضلاع میں دھند اور سموگ کا راج
فائل فوٹولاہور:لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں دھند اور سموگ کا راج ہے۔محکمہ موسمیات نے چند روز میں موسم میں تبدیلی کا امکان ظاہر کردیا۔
پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان دنوں دھند کے سفید بادل چھائے ہیں،سفر کرنے والے افراد کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ،آسمان پر چھائی یہ سفیدی دھند کی نہیں بلکہ کاربن اور مٹی کے زرات ہیں جو سموگ ہیز کہلاتی ہے اور یہ آلودہ ماحول کے باعث پیدا ہوتی ہے۔
ڈائریکٹر میٹ آفس اجمل شاد کہتے ہیں آئندہ چندروزمیں بارش کے بعد یہ سفیدی کم ہوجائے گی،آسمان پر چھائی دھند کے باعث شہریوں کوآنکھوں اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے ۔
طبی ماہرین کہتے ہیں یہ زہریلی گیس ہے جوآنکھوں ،چہرے اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا کرسکتی ہے اگر احتیاط نہ کی گئی تو پھیپھڑوں کا کینسر بھی ہوسکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق ،آسمان پر چھائے دھند اور سموگ کے بادلوں میں شہری سفر کے دوران چشمےاورماسک کا استعمال کریں تاکہ مختلف امراض سے بچاجاسکے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔