سانحہ گڈانی کی تحقیقات کیلئے خصوصی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری

اپ ڈیٹ 04 نومبر 2016 07:59am
فائل فوٹو فائل فوٹو

حب:حکومت نے سانحہ گڈانی کی تحقیقات کیلئے وزیراعظم کی منظوری سے خصوصی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،کمیٹی ارکان آج کراچی شپ یارڈ اور شپ بریکنگ یارڈ کا دورہ کرے گی۔

گڈانی واقعہ کی تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ 2 دن قبل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔

 سرکاری نوٹیفکیشن وزیردفاعی پیداواررانا تنویرحسین اس کمیٹی کے سربراہ ہیں ، یہ کمیٹی  گڈانی میں بحیر جہاز توڑنے کے دوران ہونے والے سانحہ کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لے گی ۔

 اس دوران متعلقہ شعبے کے ماہرین سے بھی آراء لی جائے گی، کمیٹی دیگر اراکین میں کابینہ، دفاعی پیداوار، جہازرانی کی وزارتوں کے سیکرٹریزشامل ہیں۔

 اس کے دیگر ارکان میں چیف سیکرٹری بلوچستان، ایڈیشنل سیکرٹری دفاع اورایم ڈی کراچی شپ یارڈ بھی شامل ہیں۔

 کمیٹی تحقیقات مکمل کرکے ذمہ داری کا تعین کرے گی اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے سفارشات بھی دے گی ۔