وزیراعظم کےداماد کااہلیہ مریم نواز کی آف شور کمپنی کامالک ہونےسےانکار
فائل فوٹواسلام آباد:وزیراعظم کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے اپنی اہلیہ مریم نواز کی کسی بھی آف شور کمپنی کا مالک ہونے سے انکار کردیا۔
کپیٹن صفدر نے پاناما مقدمے میں اپنا جواب جمع کراتے ہوئےعمران خان کے الزامات کو غلط قراردے دیا۔
انہوں نے لکھا ہے کہ عمران خان نے ان کی نااہلی کےلئے اسپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس نہیں بھیجا۔
الیکشن کے بعد آرٹیکل 63 کے تحت نا اہلی کا دائرہ محدود ہے، الیکشن سے پہلے آرٹیکل 62 کے تحت نا اہلی کا سوال نہیں اٹھایا گیا۔
سپریم کورٹ میں ان کے خلاف جو پٹیشن دائر کی گئی وہ آئین کے آرٹیکل 225 کی خلاف ورزی ہے۔
کیپٹن صفدر نے کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی میں اثاثوں کی مکمل تفصیل فراہم کی، ان کی اہلیہ باقاعدگی کے ساتھ ٹیکس ادا کرتی ہیں، دونوں کے تمام اثاثے ظاہر شدہ ہیں مریم کیخلاف بیرون ملک جن اثاثوں کا الزام لگایا وہ ان کی کبھی مالک نہیں رہیں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔