پرویزخٹک کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کی قراردادقومی اسمبلی میں جمع
فائل فوٹومتحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کی قراردار قومی اسمبلی میں جمع کرا دی ۔
کہتے ہیں کہ آئین سے غداری کا جرم کا مرتکب ہوا، آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی ہونی چاہیئے
ایم کیوایم وفد نے وزیراعلیٰ کے پی کے کیخلاف قرارداد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی ،اس مجوزہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پرویزخٹک نے پشاور سے اسلام آباد چڑھائی کے دوران بین الصوبائی تعصب پھیلانے کی کوشش کی۔
ایم کیوایم کے خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک کا بیان ملکی سالمیت کے خلاف ہے ۔
ایم کیوایم کے مطابق ،پرویزخٹک نے ملک کے خلاف باغیانہ الفاظ استعمال کئے ، یہ ناقابل نظر انداز ہے۔
جمع کرائی گئی اس قرارداد پر فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی، شیخ صلاح الدین، علی رضا عابدی ، ڈاکٹرفوزیہ اوردیگرکے دستخط ہیں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔