کراچی: مختلف مقامات پر فائرنگ اور کریکر حملہ ، پانچ جاں بحق، بارہ زخمی
File Photoکراچی :کراچی میں مختلف مقامات پر فائرنگ اور کریک حملے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ بارہ زخمی ہوگئے۔
آج نیوزکے مطابق کراچی میں نارتھ کراچی شفیق موڑ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی انتقال کرگئے۔
اہلسنت والجماعت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تینوں مقتولین انکے کارکن ہیں جو ناگن چورنگی پر تحفظ حرمین شرفین مظاہرہ میں شرکت کے بعد گھر واپس جارہے تھے۔
اس سے قبل پٹیل پاڑہ میں فاطمہ بائی ہسپتال کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہوگیا،مقتول کی شناخت امین ولد محمد کے نام سے ہوئی ہے۔
نارتھ ناظم آباد حیدری مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیاجوہسپتال میں دوران علاج انتقال کرگیا، مقتول کی شناخت شفیق الرحمان کے نام سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب لیاری میں بھی کریکر حملہ ہوا ہے ،جس میں بارہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے، تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
http://www.dailymotion.com/video/x50oqas













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔