حب: بحری جہاز آتشزدگی، جاں بحق مزدوروں کی تعداد تئیس ہوگئی

اپ ڈیٹ 04 نومبر 2016 06:31pm
File Photo File Photo

حب:حب میں گڈانی میں بحری جہاز میں آتشزدگی کے باعث جاں بحق ہونےو الے مزدوروں کی تعداد تئیس ہوگئی جبکہ کئی مزدور تاحال لاپتہ ہیں۔

آج نیوز کے مطابق حب میں گڈانی میں بحری جہازسے مزید تین مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں، جس کے بعد جاں بحق ہونیوالے مزدوروں کی تعداد تئیس ہوگئی،کئی مزدور اب بھی لاپتہ ہیں۔

صوبائی حکومت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری بھی شروع کررکھی ہے اور گزشتہ روز جہاز کے مالک اور ایس بی اے کے چیئرمین کو بھی تفتیش کیلئے حراست میں لیا گیا تھا۔

منگل کے روز گڈانی پر لنگر انداز ہونیوالے بحری جہاز کی صفائی کے دوران آئل ٹینک میں دھماکا ہوگیا تھا، واقعے میں ابتدائی طور پر اکیس افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوسکی تھی جوکہ اب بڑھ کر تئیس ہوگئی ہے۔

واقعےمیں پچاس سے زائد مزدور جھلس گئے تھے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ ڈاکٹرز کے مطابق کئی مزدوروں کی حالت تشویشناک ہے۔

http://www.dailymotion.com/video/x50opgt