کراچی :فائرنگ کے4مختلف واقعات میں مزید3 افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ 06 نومبر 2016 06:17am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:کراچی میں فائرنگ کے 4مختلف واقعات میں مزید 3افراد جاں بحق ہوگئے،2دنوں میں 9افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا۔

کراچی میں جمعہ کے روز آن ہونے والا ٹارگٹ کلنگ کا سوئچ آف نہ ہوسکا،جمعہ کو زندگی کے 6 چراغ گل ہوئےلیکن قاتلوں کی گنیں خاموش نہ ہوئیں۔

گزشتہ رات بھی ایک گھنٹے کے دوران مزید 3افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا،فائرنگ کے واقعات اورنگی ٹاؤن،سعید آباد،سچل اور کورنگی میں پیش آئے۔

جس کے بعد پولیس اور رینجرز نے ناگن چورنگی اور رضویہ سوسائٹی کا گھیراؤ کیااور داخلہ و خارجہ راستے بند کر کے گھر گھر تلاشی لی

اس قبل پولیس اور رینجرز نے اورنگی ٹاؤن میں سرچ آپریشن کرکے 17جبکہ گودھرا سے 35 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

فائرنگ کے حالیہ واقعات کے تانے بانے فرقہ واریت سے ملنے کے بعد سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو نیو رضویہ سوسائٹی سے جمعرات کے روز حراست میں لے لیا گیا تھا،جن کی گرفتاری دورے دن ظاہر کی گئی۔