صوابی:پولیس وین پر دہشت گردوں کی فائرنگ، ایک اہلکار شہید

شائع 06 نومبر 2016 06:10am
فائل فوٹو فائل فوٹو

صوابی:صوابی میں پولیس وین پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ،صوابی کے علاقے مینے میں پولیس وین معمول کےگشت پر تھی کہ دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا، فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا  جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں حملہ آور مارے گئے۔

ڈی پی او صوابی کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے چنگل سے ایک بچے سمیت 4 یرغمالیوں کو بھی بازیاب کرا لیا گیا ہے۔