سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی اہم سماعت کل ہوگی
فائل فوٹواسلام آباد:سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی اہم سماعت کل ہوگی، کیس میں وزیر اعطم کے بچوں کو جواب جمع کرانے کی آخری مہلت بھی کل ختم ہورہی ہے۔
پاناما لیکس کیس کی اہم سماعت کل سپریم کورٹ میں ہورہی ہے۔گزشتہ سماعت میں عدالت نے وزیر اعظم کے بچوں حسن ، حسین اور مریم نواز کو آخری مہلت دیتے ہوئے پیر کو کیس میں اپنے جواب جمع کرنے کی مہلت دی تھی۔
دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے عالمی شہرت یافتہ آڈٹ کمپنی فرگوسن کی رپورٹ پاناما پیپرز کیس میں بطور شواہد جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے،جس میں وزیراعظم نواز شریف کے اثاثہ جات کی تفصیلات کو درست قرار دیا گیا ہے۔
شریف گروپ آف کمپنیز نے یکم اکتوبر2016کو فرگوسن کو ایک ای میل بھیجی جس کا جواب فرگوسن نے سات اکتوبر2016کو دیا۔
ذرائع کے مطابق ،فرگوسن کے جواب سے نوازشریف اور مریم صفدر کے عدالت میں جمع کرائے گئے اثاثہ جات کی تفصیلات درست قرار پاتی ہیں۔
دو ہزار گیارہ بارہ کے ٹیکس ریٹرنز کے مطابق ،مریم صفدر اپنے والد نوازشریف کے زیرکفالت نہیں تھیں اور وزیراعظم نوازشریف کے اعلان کردہ اثاثہ جات میں بھی ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی نہیں نظر آئی۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔