کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج اور سول اسپتال دھماکوں کا ماسٹرمائنڈگرفتار
فائل فوٹوکوئٹہ میں فورسز نے کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج اور سول اسپتال دھماکوں کا ماسٹرمائنڈ پکڑلیا۔
حساس ادارے اور اینٹی ٹیررازم فورس نے کوئٹہ میں انتہائی اہم کامیابی حاصل کرلی،ایئرپورٹ روڈ پر کی گئی مشترکہ کارروائی میں پولیس ٹریننگ کالج اور سول اسپتال دھماکوں کا ماسٹرمائنڈ پکڑا گیا۔
کالعدم تنظیم کے گرفتار کمانڈر سے اسلحہ، کمپیوٹرز،بارودی مواد،فوجی وردی اور اور جہادی لٹریچربرآمد کرلیا گیا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاعات تھیں کہ کچھ دہشت گرد کوئٹہ میں موجود ہیں،جو فوجی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔
پکڑے گئے دہشت گرد کانام صیغہ راز میں رکھا جا رہا ہے، جسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب دیگر دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں،24اکتوبر کو پولیس ٹریننگ کالج پر حملے میں 60 سے زائد اہلکار جاں بحق ہوگئے تھےجبکہ 8 اگست کے سول اسپتال میں ہونے والے خود کش دھماکے میں 70 کے قریب افراد جاں بحق ہوئے تھے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔