فیصل رضاعابدی کو19 نومبر تک جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیاگیا
فائل فوٹوکراچی:سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں 19نومبر تک جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔
فیصل رضا عابدی کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں ملیر کی مقامی عدالت نمبر 6میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا۔
پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے گھر سے 5ہتھیار برآمد ہوئے ہیں ،جس میں ایس ایم جی غیر قانونی ہے ، عدالت نے ملزم کو 19نومبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کو حکم دے دیا ۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نیو رضویہ سوسائٹی میں واقع فیصل رضا عابدی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا ، جہاں تلاشی کے دوران ان کے گھر سے 5 مختلف ہتھیار برآمد کئے گئے۔
اسلحہ لائسنسوں کی جانچ پڑتال کے دوران گھر سے ملنے والی ایک ایس ایم جی غیر قانونی پائی گئی جس پر ان کے خلاف سچل تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔
فیصل رضا عابدی 2روز قبل پٹیل پاڑہ کے علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد کی ہلاکت کے واقعے میں بھی شامل تفتیش ہیں ۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔