سندھ میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں،مراد علی شاہ
فائل فوٹوکراچی:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ سندھ میں توانائی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں۔
وزیراعلی سندھ سید مراد علیٰ شاہ سے چین کے سرمایہ کاروں نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں سرمایہ کاری کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پروزیراعلی سندھ نے وفد کو بتایا حکومت کینجھرجھیل کو عالمی معیارکے مطابق ترقی دینا چاہتی ہے ، گورکھ ہل کوجدید طرز پربنانا چاہتے ہیں ۔
وزیراعلی سندھ نے بتایا ساحلی علاقے بھی سیاحت کے لئے بہترین ہیں انہوں نے کہا سندھ میں توانائی ،ٹرانسپورٹ اوردریائے سندھ پرسرمایہ کاری بہترین مواقع موجود ہیں ۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا چین کی کمنی کے ساتھ مل کرسکھرمیں اسپتال کمپلیکس تعمیرکیا جاسکتا ہے جہاں کینسر، بچوں کی بیماریوں اورشعبہ امراض قلب قائم کئے جاسکتے ہیں ۔
چین کے وفد نے بتایا ان کے فنڈزہیں وہ ہولڈنگ کمنی بنا کربھاری سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔ وفد کوبتایا گیا آبپاشی کے شعبے میں بھی مل کرکام کیا جاسکتا ہے ، اجلاس میں سرلامہ کاری کیلئے مستقبل میں مزید ملاقاتوں پر بھی اتفاق کیا گیا ۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔