سپریم کورٹ کوپاناما معاملےپر کمیشن نہیں بنانا چاہیئے،اعتزاز احسن
فائل فوٹواسلام آباد:سینیٹراعتزازاحسن کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کوپاناما معاملے پرکمیشن نہیں بنانا چاہیئے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹراعتزازاحسن کہتے ہیں کہ کمیشن نہ بنانے کی رائے اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ رائے ہے،سپریم کورٹ اپوزیشن جماعتوں کے پیش کئے گئے بل کی روشنی میں فیصلہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ جماعتوں کا پاناما بل پرساتھ نہ ہونے کا تاثرغلط ہے ۔ پاناما بل پراپوزیشن کی تمام جماعتوں کے دستخط ہیں،اپوزیشن نے مل کر مشترکہ ٹی او آرزبنائےہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے بل کوسپریم کورٹ کی انکوائری میں بنیاد بننا چاہیئے،پاناما بل کا مستقبل حکومت کے ہاتھ میں ہے،حکومت پاناما ایشوکی انکوائری سے بھاگ رہی ہے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔