کراچی:فیصل رضاعابدی اور دیگر علماء کی گرفتاری کیخلاف دھرنا جاری

شائع 07 نومبر 2016 10:30am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:فیصل رضاعابدی اوردیگراہل تشیع علماء کی گرفتاری کے خلاف ملیر15پردھرنا گزشتہ رات سے جاری ہے۔

قانون نافذ کرنے والوں اداروں نے دھرنے میں سے 4 افراد کو گرفتار کرلیا، دھرنے کے باعث نیشنل ہائی وے کی جانب آمد ورفت کے دونوں ٹریکس پر ٹریفک معطل ہے ۔

مظاہرین نے اندرون سندھ سے کراچی آنے والی ٹرین کو بھی روک دیا  تاہم پولیس کی مداخلت کے بعد ٹرین کو کراچی کینٹ کی جانب روانہ کر دیا گیا۔

 پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی ۔  دھرنے کے بعد جناح ایونیو اور اطراف کے علاقوں ملیر، ماڈل کالونی ، کالا بورڈ اور ملیر سٹی میں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا، ہزاروں افراد ملازمت پر نا جا سکے ، علاقے کے تمام نجی اور سرکاری اسکولوں کو بھی بند کرکے طلبا کو واپس گھر بھیج دیا گیا ۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ رہنماؤں اور کارکنان کی رہائی تک دھرنا جاری رہے گا ۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات پر عدم توجہی کی صورت میں دھرنوں کا سلسلہ شہر کے مزید علاقوں تک وسیع کیا جاسکتا ہے ۔