بھارتی فورسزکی کنٹرول لائن پربلااشتعال فائرنگ وگولہ باری،3شہری شہید

شائع 08 نومبر 2016 12:13pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

مظفرآباد:بھارتی فورسزکی کنٹرول لائن پربٹل ، مدارپوراورکھوئی رٹی سیکٹرپربلا اشتعال فائرنگ اورگولہ باری سے 2خواتین سمیت 3شہری شہید جبکہ 4زخمی ہوگئے۔

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پرسیزفائرکی خلاف ورزیاں جاری ہیں ۔

بھارتی فوج کا فائر کیا گیا گولہ بٹل سیکٹرکے گاؤں منڈھول میں ایک گھرپرگرا۔ جس سے کلثوم بی بی اوراسکا بیٹا نذاقت حسین اور بیٹی آمنہ شہید ہوگئیں  ۔

کنٹرول لائن کے کھوئی رٹہ سیکٹرپربھارتی فائرنگ اورگولہ باری سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا۔

 مداپورسیکٹرمیں بھی بھارتی فوج نے سول آبادی کونشانہ بنایا ۔ پاک فوج نے بھارتی فورسزکی فائرنگ پر مؤثرجوابی کارروائی کی ۔