پرویز مشرف سے اتحاد زیر غور نہیں، متحدہ- پاکستان

شائع 08 نومبر 2016 04:02pm
File Photo File Photo

متحدہ قومی موومنٹ- پاکستان نے واضح کیا ہے کہ خواجہ اظہارالحسن کی سابق صدرپرویزمشرف سےملاقات میں صرف کراچی کی ترقی پر بات ہوئی، کسی بھی جماعت سے سیاسی اتحاد زیرغورنہیں۔

ترجمان ایم کیوایم نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ خواجہ اظہارالحسن کی مشترکہ دوستوں کے ہمراہ کھانے پرسابق صدر پرویزمشرف سے ملاقات ہوئی جس میں سیاسی حالات،کراچی کی ترقی اوربلدیاتی نمائندوں کے اختیارات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ترجمان کا مزید کہنا تھاکہ ایم کیوایم پاکستان کا کسی بھی جماعت سے سیاسی اتحاد زیرغورنہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ پرویزمشرف کی اپنی الگ سیاسی جماعت ہے جبکہ ایم کیوایم ایک علیحدہ جماعت ہے جہاں مشاورت کا عمل مکمل جمہوری ہے اوررابطہ کمیٹی ہی تمام فیصلوں کااختیار رکھتی ہے۔