ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کو قتل کی دھمکی

شائع 08 نومبر 2016 05:49pm
File Photo File Photo

کراچی :ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی شہلارضا کو موصول خط میں انہیں قتل کردینے اوراسمبلی کودھماکے سے اڑانے کی دھمکی دیدی گئی۔ آج نیوزنے پرچے پردرج ٹیلی فون نمبرکاکھوج لگالیا۔نمبر جھنگ کے رہائشی عبدا لباسط کانکلا۔

ڈپٹی اسپیکرشہلارضا کو بھتے کیلئے دھمکی آمیزخط موصول ہوا۔ خط میں پچاس کروڑروپے کا مطالبہ کرتے ہوئے قتل کرنے کی دھمکی دی گئی۔

ملزم نے سندھ اسمبلی کوبھی دھماکے اڑانے کی دھمکی دیدی۔ آج نیوزسے بات چیت میں ڈپٹی اسپیکرشہلارضاکا کہنا تھاکہ پہلے بھی دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں لیکن وہ ڈرنے والی نہیں ہیں۔

ڈی جی رینجرزاورایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنا اللہ عباسی نے  ڈپٹی اسپیکرکی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کردی۔ خط میں درج چارنمبروں میں سے تین بند ہیں جبکہ ایک نمبرجھنگ کے رہائشی عبدالباسط کا نکلا۔