جعلی شناختی کارڈ کیس:شربت گلہ سزا پوری ہونے کے بعد پاکستان بدر

اپ ڈیٹ 09 نومبر 2016 08:48am
فائل فوٹو فائل فوٹو

پشاور:جعلی شناختی کارڈ کیس میں قیدافغان خاتون شر بت گلہ کوسزا پوری ہونے کے بعد سخت سیکیورٹی میں طورخم بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کرکے پاکستان بدر کردیا گیا ۔

نیلی آنکھوں سے شہر ت پانی والی افغان خاتون شربت گلہ کو رہا کر دیا گیا ۔ جعلی شناختی کارڈ بنانے کے الزام میں ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار افغان خاتون شربت گلہ جنہوں نے ازخود خصو صی عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا۔

جس پر فاضل عدالت نے انہیں  پندرہ  روز قید اور ایک لاکھ روپے جر مانے کی سزا سنائی تھی فاضل عدالت نے ملزمہ کی سزا پوری ہو نے کے بعد ملک بدر کر نے کے احکامات بھی جاری کردیئے تھے ۔

آج 9 نومبر کو انکی سزاپوری ہو نے کے بعدقانون نافذ کر نے والے اداروں کے اہلکاروں نےشربت گلہ کولیڈی ریڈنگ اسپتال سے سخت سیکیورٹی میں طو خم بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کر کے پاکستان بدر کردیا۔

http://www.dailymotion.com/video/x51ahxf