حکیم الامت علامہ محمد اقبال کا139واں یوم پیدائش آج منایا جارہاہے
فائل فوٹوشاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 139واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے،علامہ اقبال کا شمار بیسویں صدی کے معروف شاعر،مصنف،قانون دان ،سیاستدان اور تحریک پاکستان کی اہم شخصیات میں ہوتا ہے۔
علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے بر صغیر کے مسلمانوں کو غفلت سے بیدار کرکے ان کے اندر ایک نئی روح پھونکی جو تحریک آزادی میں مددگار ثابت ہوئی۔
علامہ اقبال کو 1922 میں کنگ جارج پنجم نے "سر"کے خطاب سے نوازا،اس کے علاوہ انہیں "مفکر پاکستان"اور"حکیم الامت"کے لقب سے بھی نوازا گیا۔
علامہ اقبال کے شعری مجموعوں میں بانگ درا،ضرب کلیم،بال جبرئیل،اسرا رخودی،رموز بےخودی،پیام مشرق،زبور عجم،جاوید نامہ اور ارمغان حجاز شامل ہیں۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔