ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزی پربھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر آج پھر دفترخارجہ طلب
فائل فوٹواسلام آباد:پاکستان نے کنٹرول لائن کی مسلسل خلاف ورزی اوراشتعال انگیز کاروائیوں پربھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو آج پھردفترخارجہ طلب کرکے سخت احتجاج کیا ہے۔
فائربندی کی مسلسل خلاف ورزیوں پربھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرجی پی سنگھ کودفترخارجہ طلب کرکے پاکستان نے شدید احتجاج کیا۔
کنٹرول لائن پربھارتی اشتعال انگیزیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے دفترخارجہ نے احتجاجی مراسلہ بھی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو تھمایا۔
واضح رہے پاکستان نے گزشتہ روزبھی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکودفترخارجہ طلب کرے سیز فائرلائن کی خلاف ورزی پرسخت احتجاج کیا تھا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔