عشرت العباد کی جگہ جسٹس سعید الزمان صدیقی کو نیا گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ

اپ ڈیٹ 09 نومبر 2016 10:50am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:14 سال بعد گورنر سندھ کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا،سابق جسٹس سعید الزمان صدیقی نئے گورنر سندھ ہوں گے۔

گورنر سندھ کی تبدیلی کا فیصلہ صدر  ممنون حسین سے وزیر اعظم نواز شریف کی ملاقات میں ہوا، آج ہی اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کا امکان ہے۔

ڈاکٹر عشرت العباد کی جگہ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی کو گورنر سندھ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سعید الزمان صدیقی سندھ ہائی کورٹ چیف جسٹس رہے ہیں ۔

انہوں نے جنرل پرویز مشرف کے دور میں پی سی او کے تحت حلف لینے سے انکار کردیا تھا 2008 میں سعید الزمان صدیقی نے  مسلم لیگ نواز کے ٹکٹ پر صدارتی الیکشن بھی لڑا تھا۔

 ذرائع کے کہنا ہے کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی تبدیلی پر غور تو اسی وقت شروع کردیا گیا تھا جب مصطفٰی کمال کے جانب سے ان پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کئے گئے  تھے۔

گورنر ہاوس ذرائع کے مطابق ،ڈاکٹر عشرت العباد  جلد دبئی کیلئے روانہ ہوجائیں گے جہاں سے وہ کینیڈا چلے جائیں گے۔