سعید الزماں صدیقی نئے گورنر سندھ تعینات،آج حلف اٹھائیں گے

شائع 10 نومبر 2016 06:50am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ سعید الزماں صدیقی کو نیا گورنر سندھ تعینات کردیا گیا ہے،  نئے گورنر سندھ آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ سعید الزماں صدیقی کوگورنر سندھ کا منصب سونپ دیا گیا ہے۔

صدرمملکت ممنون حسین اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں گورنر سندھ کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔

گورنر ہاؤس کراچی میں رات 10 بجے ہونے والی تقریب میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سجاد علی شاہ نئے گورنر سندھ سے حلف لیں گے۔