اسلام آباد سے تربیلا جانے والی رینجرز کی گاڑی کو حادثہ،2اہلکار جاں بحق
فائل فوٹواسلام آباد:اسلام آباد سے تربیلا جانے والی رینجرزکی گاڑی فتح جھنگ کے قریب حادثے کا شکارہو گئی،جس کے نتیجے میں 2اہلکارجاں بحق جبکہ 10زخمی ہوگئے ۔
موٹروے پولیس کے مطابق، رینجرز اہلکارڈبل کیبن گاڑی پرسوارتھے حادثہ ٹائی راڈ کھلنے کے باعث پیش آیا ۔
اسپتال ذرائع کے مطابق، زخمیوں کو سی ایم ایچ اسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا ، زخمیوں میں 2کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں حوالدار عاصم اورلانس نائیک آصف شامل ہیں ۔
وزیرداخلہ چوہدری نثار نے اہلکاروں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اورغم کا اظہارکیا اور حادثہ پرافسوس کا اظہارکیا ، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔