خیبر پختونخوا کی حکومت نااہل ترین قرار

شائع 10 نومبر 2016 05:48pm
File Photo File Photo

جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے  دعویٰ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کی حکومت نااہل ترین ہے۔

راجن پورمیں غلام فرید کے مزارپرفاتحہ خوانی کے بعد فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو میں عمران خان اورکے پی حکومت کوشدید تنقید کانشانہ بنایااور کہا خیبرپختونخوا حکومت نااہل ہے۔

فضل الرحمان نےکہا کہ وزیراعظم سے استعفا مانگنے والوں میں اگرغیرت ہے تو خود استعفا کیوں نہیں دیتے ؟فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں کشمیر کمیٹی کی وجہ سے کشمیریوں کی آواززندہ ہے۔