ٹرمپ کشمیر پر ثالثی کا کردار ادا کریں گے تو پاکستان خوش آمدید کہے گا ، طارق فاطمی
فائل فوٹواسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ امریکا کے نومنتخب صدر ٹرمپ اگر کشمیر پر ثالثی کا کردار ادا کریں گے تو پاکستان خوش آمدید کہے گا ، کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کے قراداوں کے مطابق ہی حل کیا جائے گا۔
آج نیوز کے پروگرام اسلام آباد ٹونائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ اگر نو منتخب امریکی صدر کشمیر پر ثالثی کریں گے تو پاکستان خوش آمدید کہے گا ،لیکن اس سےپہلے بھارت کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا خاتمہ اور پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا۔
طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے محکمہ خارجہ نے ٹرمپ کی پالیسیوں پر ہوم ورک کیا ہوا ہے ، ہمارے سفارت کار ٹرمپ کے مشیر سے رابطے میں ہیں ،امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی آئی تو ہم پوری طرح تیار ہیں۔
طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم اور ملک کے نظام چلانے میں فرق ہے ٹرمپ کے آنے سے امریکا کی نیشنل سیکیورٹی پالیسی میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئے گی۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔