پی ٹی آئی کے پی کے کو ڈانس کے سوا کچھ نہیں سے سکی، عابر شیر علی

شائع 12 نومبر 2016 03:58pm
File Photo File Photo

فیصل آباد: وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی  نے کہا ہے کہ تحریک انصاف خیبر پختونخواہ کی عوام کو کرپشن اور ڈانس کے علاوہ کچھ نہیں دے سکی۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ ملک بھر میں کم کردیا گیا ہے، دو ہزار اٹھارہ تک لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا۔

عابد شیر علی نے مزیدکہا کہ تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ کی عوام کو کرپشن اور ڈانس کے علاوہ کچھ نہیں دیا، پانامہ لیکس کے معاملے میں عدالت پر مکمل اعتماد ہے اور امید رکھتے ہیں کہ سرخرو ہوں گے۔

عابد شیر علی کا پیپلزپارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا  کہ بلاول پہلے اپنی اداؤں پر غور کریں اورسندھ کو عوام کے لوٹے ہوئے اربوں روپے واپس دلائیں۔